ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گیمبیا پر 22 سال سے حکومت کرتے لیڈر کا انتخابات میں شکست تسلیم کرنے سے انکار

گیمبیا پر 22 سال سے حکومت کرتے لیڈر کا انتخابات میں شکست تسلیم کرنے سے انکار

Sun, 11 Dec 2016 12:41:31    S.O. News Service

بنجول،10/دسمبر(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)مغربی افریقی ریاست گیمبیا پر بائیس سال سے حکومت کرتے چلے آ رہے لیڈر یحییٰ جامہ نے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور نئے سرے سے صدارتی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔ سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے ایک خطاب میں جامہ نے تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات میں الیکشن حکام کی جانب سے ناقابلِ قبول غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ یکم دسمبر کے انتخابات میں جامہ کو محض 39.64فیصد ووٹ ملے تھے جبکہ اپوزیشن امیدوار اداما بَیرو نے 43.29فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے انتخابات جیت لیے تھے۔ تب انتخابات کے اگلے ہی روز جامہ نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے اور اقتدار نو منتخب صدر کے حوالے کرنے کا وعدہ کیا تھا۔


Share: